اسلام آباد :(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ سے پارٹی رہنماﺅں کی بازیابی یقینی بنانے کی درخواست کردی۔
بیرسٹر گوہر نے عاطف خان، روف حسن اور شیخ وقاص کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق 39 ایم این ایز میں سے25 کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، باقی ایم این ایزکے بیان حلفی آج تک جمع کرادیں گے،عدالتی فیصلے کے بعد ایم این اے صاحبزادہ امیرسلطان کواغوا ،ایم این اے فیاض چھجڑہ کے بھائی ،بیٹے کو اٹھالیا گیا ،شدید مذمت کرتے ہیں، عمران خان پرسیاسی انتقام کی بنیاد پر 200 سے زائد کیسز بنائے گئے، عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،عدلیہ لوگوں کواٹھانے کا سلسلہ روکے، صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ،سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پرمخصوص سیٹوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہامخصوص نشستیں ملنے کے بعد تحریک انصاف لارجر پارٹی بن جائے گی، نظر ثانی اپیل دائر کرنا ہرپارٹی کا حق ہے،ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،عاطف خان نے کہا ایک بار پھر تحریک انصاف کے رہنماوں پر پارٹی چھوڑنے کا دباو ڈالا جارہا ہے، 9مئی کے بعد بھی ایسے ہی واقعات ،پریس کانفرنسیں کرائی گئیں۔
روف حسن نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے میں مجرموں کی نشاہدہی کی گئی ، فراڈ الیکشن کرانے والوں پرآرٹیکل 6لگایا جائے ، شریف، زرداری حواری ملک کوتباہی کے دہانے پرلے گئے ،ایم این اے کے بیٹے کی چیخیں ماں کوسنائی جارہی ہے، کب تک جنگل کا قانون چلائیں گے۔
شیخ وقاص نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنے کی بجائے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، صاحبزادہ امیرسلطان کو جوتے بھی نہیں پہننے دیئے گئے، مختلف اداروں سے ایم این ایز کو فون آرہے ہیں، ن لیگ کی بدمعاشی نہیں چلے گی۔
سپریم کورٹ پارٹی رہنماﺅں کی بازیابی یقینی بنائے،بیرسٹر گوہر
















