پشاور:(بیورورپورٹ)پاکستانی خاتون افغان باشندے سے شادی ہونے پر دہری شہریت رکھنے کی اہل ہے،پشاور ہائیکورٹ نے دہری شہریت کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدنے62صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاپاکستانی خاتون افغان باشندے سے شادی ہونے پر دہری شہریت رکھنے کی اہل ہے ایسی خاتون کاپاکستانی شہرت کی منسوخی کاعمل غیرقانونی وغیرآئینی ہے،پاکستانی وافغانی کی شادیوں کے بعد بچے بھی 21 سال کی عمرتک دونوں شہریت رکھنے کے اہل ہےں، افغانی کارڈ ہونے کی وجہ سے فارم ب اورپاکستانی شناختی کارڈ فراہم نہ کرناغیرقانونی ہے۔
پاکستانی خاتون افغانی سے شادی پر دہری شہریت کی اہل ہے،پشاور ہائیکورٹ


















