ننکانہ صاحب :(نصر اقبال)بارش کے بعد ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں گلیاں،بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے پانی نے برا حال کر دیا۔
حکومتی اقدامات کاغذی کارروائیوں تک محدود مون سون کی بارش نے اداروں کی قعلی کھول دی۔فلڈ ریلیف ایمرجنسی کیمپ فوٹو سیشن ثابت ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ محلہ کیارہ صاحب حرا چوک ڈی پی ایس چوک گرو بازار شادباغ کالونی کینڈا کالونی آفیسر کالونی و دیگر میں مون سون کی وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش کی وجہ سے نکاسی آب کے نالے بند ہونے سے بارش کا پانی نالوں سے باہر آگیا جس سے گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے بارش کا پانی گھروں دکانوں میں بھی داخل ہوگیا جب کہ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے شہریوں میں سی ای او میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی گٹروں اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شدید غم وغصہ کا اظہار پایا جا رہا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سٹی ننکانہ صاحب میں نیو سیوریج سسٹم فوری ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔
ننکانہ ،بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے، اقدامات کاغذی کارروائیوں تک محدود
















