پی ٹی آئی کاجشن،نوافل کی ادائیگی،لیگی کارکنوں کااحتجاج

لاہور،پشاور:(خبر نگار،بیورورپورٹ)عدالتی فیصلے پر پی ٹی آئی کاجشن،نوافل کی ادائیگی،مٹھائیاں تقسیم ،ن لیگی کارکنوں کااحتجاج،عدلیہ مخالف نعرے بازی کی گئی۔

سپریم کورٹ سے فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کارکن پشاور پریس کلب کے سامنے کارکن جمع ہوئے اور پارٹی چیئرمین کے حق ،عدلیہ زندہ باد کے نعرے لگائے،مٹھائیاں تقسیم کیں،شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔

لاہور میںپی ٹی آئی رہنماو¿ں ،کارکنوں نے پریس کلب کے باہر ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا اور مبارکباد دی،پارٹی رہنماوں نے کہا سپریم کورٹ نے میرٹ پر فیصلہ دیا،جلد عمران خان بھی ساتھ ہوں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد ایکسپریس وے پر ن لیگ کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ،شاہراہ کو بلاک کر کے ٹائر جلائے،کارکنوں نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کےخلاف نعرے بازی بھی کی۔