حافظ آباد:(قمر عباس)حافظ آباد کا جگانوالہ روڈبارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ہی ندی نالوں میں تبدیل ہوگیا۔ علاقہ مکین گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے جبکہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا مذکورہ شاہراہ سے گزرنا محال ہوگیا۔
حافظ آباد کا جگانوالہ روڈ اسوقت وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم کردہ مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپوں کا ہمہ وقت منہ چڑارہاہے جہاں پر اسوقت کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے اور یہاں سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا گزرنا محال بناہواہے جبکہ پورے علاقہ میں ہمہ وقت گندا پانی کھڑا ہونے سے تعفن پھوٹ رہاہے لیکن اس گندے پانی کا نکالنے کے لئے وزیر اعلی کے مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ بھی ٹھس ہوکر رہ گئے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی نام نہاد کارکردگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب شہر کے اکثر حصے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب شہریوں اورمکینوں کے احتجاج کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہ دی جارہی ہے۔
حافظ آباد: جگانوالہ روڈبارشوں سے قبل ہی ندی نالوں میں تبدیل
















