لاہور :( اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جام پور کے کالج کی طالبہ کو سب سے پہلے ای بائیک کی علامتی چابی دیکر چیف منسٹر یوتھ ا ینیشیٹو، ای بائیک پروگرام کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے وہیکل انسپکشن رجیم برائے پرائیویٹ وہیکل پراجیکٹ کا آغاز کیا اور نواوا موبلائزرز کمپنی کو پنجاب میں پہلے ای لوڈر رکشہ منیو فیکچرنگ لائسنس بھی دیا ۔
مریم نوازنے ای بائیک لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعدد بڑے اعلانات کیے، وزیر اعلیٰ نے ای بائیک پراجیکٹ فیز ٹو، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے اور والدین کی شفقت سے محروم طلبہ کو بھی بائیکس دینے کا اعلان بھی کیا ، مریم نوازنے طلبہ کےلئے 25ارب روپے کے خصوصی سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے جلد اجراءاور ”پنجاب گو گرین “ویژن کے تحت بتدریج الیکٹراک ٹرانسپورٹ پر منتقلی کے اعلانات کیے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں دوسرے صوبے کو بھی پنجاب کی تقلید میں طلبہ کےلئے ای بائیک پراجیکٹ شروع کی ترغیب دیتے ہوئے کہا پراجیکٹ سے ای بائیکس کاآغاز کیا ہے اگلے فیز میں تعداد مزید بڑھائیں گے،بائیکس کی ڈاون پیمنٹ 40 ہزار میں سے 20 ہزار حکومت پنجاب دے گی،ایک لاکھ سے زائد درخواستیں آئی، 27200 کو مل رہی ہیں، سب اضلاع کی یکساں نمائندگی ہے ،دنیا بہت آگے چلی گئی، ہمیں بھی پنجاب گرین بنانا ہے، دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں، ہر شعبے کو گرین بنائیں گے، آنے والے دنوں میں لیپ ٹاپ دیں گے، لیپ ٹاپ کے ماڈل کی منظوری دےدی گئی طلبا جو اعلیٰ تعلیم افورڈ نہیں کر سکتے ان کےلئے 25 ارب کا سکالر شپ پروگرام لا رہے ہیں ، بچوں کی تعلیم میری ذمہ داری ہے، کوئی بچہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے گھر نہیں بیٹھے گا ، بائیکس کی ماہانہ قسط نہایت کم رکھی جن کے والدین حیات نہیں انکی والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او حاتم باماترف اور گروپ چیف ریگولیٹری آفیسر نوید خالد بٹ نے ملاقات کی، پنجاب میں ڈیجیٹائزیشن اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن کیلئے تعاون پر گفتگو ہوئی۔
حاتم باماترف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی، مریم نواز نے کہا ڈیجیٹل جدت اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینا پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کیا گیا دیگر اضلاع میں بھی جلد شروع کی جائیں گی ۔
مزید براآں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے آبادی میں اضافے کے وسائل اور ماحول پر اثرات کو سمجھنا ہوگا، آ بادی اور وسائل کے درمیان توازن کو برقرار رکھنا خوشحالی کی دلیل ہے،خوشحالی اور پائیدار ترقی کےلئے پاپولیشن پر کنٹرول برقرار رکھنا ضروری ہے، ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے،آبادی کا انتظام صرف حکومت ہی کی نہیںبلکہ معاشرتی ذمہ داری بھی ہے، پائیدار ترقی کی شرح موثر آبادی کنٹرول سے منسلک ہے، معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں پاپولیشن ویلفیئر اہم فیکٹر ہے،قدرتی وسائل اور انفراسٹرکچر پاپولیشن کا بڑھتا ہوادباو برداشت نہیں کر سکتا،آبادی میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر برے اثرات کا سبب بن رہا ہے، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری ہر گھرانے کا درست ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی کاوش ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















