جج کے غصے میں کیے فیصلے اچھے نہیں ہوتے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے عوام انصاف کےلئے عدلیہ کی طرف دیکھتے ہیں، جج کے غصے میں کیے گئے فیصلے اچھے نہیں ہوتے ،مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں بلکہ دوسروں کی اصلاح کرنا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا تاخیر سے آنے کی وجہ سے معذرت خواہ ہوں، بارصدر نے درست کہابار اور بنچ ایک ہی ہیں کیونکہ آج کی بار کل کا بنچ ہوگا، 10 سال قبل میں بار کا حصہ تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز اسلام آباد بار کے صدر رہ چکے ہیں، بار بنچ کی نرسری ہے، 10 ، 15 سال بعد آپ میں سے کوئی یہاں کھڑا ہوسکتا، بار نے مستقبل بنانا اور بنچ نے ساتھ لے کر چلنا ہے، اخلاقیات کچھ دیر میں سمجھائی نہیں جاسکتی، اچھائی اور برائی ہر زمانے میں رہی، اچھائی نے ہی کامیابی حاصل کی اسے اپنانا چاہیے، پیشہ وارانہ اچھائی اپنانی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا غصے میں دیا گیا فیصلہ درست فیصلہ نہیں ہوتا، وکلا کی ٹائی اور بال ادھر ادھر ہورہے ہوتے ہیں، شروع کے دنوں میں اس بات پرغصہ کیا اب چھوڑدیا،چیمبر میں صرف وکیل نہیں بنتا بلکہ اخلاقات اور طریقہ کار سکھایاجاتاہے لیکن چیمبر کا تصور ختم ہوتا جارہا ہے۔