اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے افغانستان کی مذاکرات کیلئے سہولت کاری پیشکش مستردکرتے ہوئے دوٹوک جواب دیا ہے دہشتگردی ،شہریوں کے قتل عام میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں ہو گی۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا افغان حکومت اپنی سرزمین کا ہمسایوں کیخلاف استعمال بند کرے، اسرائیلی فورسزکی فلسطینی کیمپ پربمباری کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی مظالم پرعالمی برادری احتساب کرے، 13جولائی کوکشمیریوں کی شہادت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئین وقانون کے مطابق 9 مئی میںملوث عناصرکا احتساب کرینگے، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلاکاعمل جاری ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہاپاکستانی اوردیگرممالک کے شہریوں کے قتل میں ملوث گروپ سے بات نہیں ہوگی، افغانستان کی خود مختاری کا احترام ہے،ترجمان نے کہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی اور دفاع کے حوالے سے تعاون کی پرانی تاریخ ہے، آئی ایف آر پی پاکستانی قوانین پر عملدرآمد کےلئے ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کےخلاف کارروائی کےلئے ہے ،آئی ایف آر پی کے تحت متعدد ممالک کے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ مستقل مشن میں تقرری کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے، ممتاز زہرابلوچ نے مزید کہا پاکستان مرحلہ وار آئی ایف آر پی کی تکمیل کےلئے پرعزم ہے، آئی ایف آر پی کا پہلا مرحلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھا یہ ضروری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم غیر قانونی شہریوں کےخلاف کارروائی کیلئے تھا۔
دہشتگردی ، قتل عام میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں ہو گی،پاکستان


















