بہاولپور:(بیورورپورٹ)پنجاب انڈسٹریل سٹےٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (PIEDMC)لاہور کی جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ آمنہ فیصل نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کیا اور بہاولپور چیمبر کے صنعتی و تجارتی اراکین سے بہاولپور میں انڈسٹریل زون میں پلاٹوں کی فروخت بارے تفصیلاً خطاب کیا۔
آمنہ فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بہاولپور انڈسٹریل زون میں پلاٹوں کی فروخت کا آغاز کر دےا گےا ہے، بہاولپور انڈسٹریل زون میں انڈسٹری کے قےام سے علاقے میں صنعتی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا ، انہوں نے انڈسٹریل زون میں موجو دسہولےات بارے کہا انڈسٹریل زون میں ون ونڈو آپریشن ، جدید سہولیات ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی ، ویسٹ مینجمنٹ ، سوئی گیس کی فراہمی، سکےورٹی سسٹم،انفلو اینٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیوریج ، پارکس اور مسجد جیسی سہولےات میسر ہونگی ، انڈسٹریل زون میں تقریباً 2لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، PIEDMCکا بنےادی مقصد پنجاب میں انڈسٹریل اسٹےٹ کا قےام ہے تاکہ صنعتی ترقی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقع پیدا ہوں، بہاولپور انڈسٹریل زون میں پلاٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے کہا پراجیکٹ کے اوائل میں پلاٹوں کی قیمتیں نسبتاً کم تھیں لیکن پاکستان میں پچھلے تین چار سال سے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بہت زےادہ اضافے کی وجہ سے پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بہاولپور انڈسٹریل زون میں پلاٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا: آمنہ فیصل
















