پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ سے امید لگا لی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ سے امید لگا لی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ججز سے بہتر فیصلے کی امید ہے، مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملیں گی،آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو زیادہ سے زیادہ وہ مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں جو جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق ہو، کسی بھی پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ نشستیں دینا آئین کے خلاف ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہامخصوص نشستوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن نہیں ہوسکے،780 صفحات کے کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے، عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی،عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔۔