اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کےخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس بلا لیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاجسٹس طارق محمود جہانگیری کےخلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری قابل و محنتی جج ہیں،بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ وارانہ کیریئر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی آزادی و خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
جسٹس طارق محمود کیخلاف مہم پر بار نے ہنگامی اجلاس بلا لیا


















