رپورٹس مسترد،جمہوریت فعال،ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں جمہوریت فعال،ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان نے امریکی و اقوام متحدہ کی رپورٹس مستردکردیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاامریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مذہبی آزادی پر رپورٹ حقائق کے منافی ہے،ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا ایسی رپورٹس انسانی حقوق کے فروغ میں معاون نہیں، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ بھی مستر دکرتے ہیں،پاکستان میںجمہوریت فعال ہے، عدالتیں پاکستانی قوانین کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔

ممتاز زہر ہ بلوچ نے کہاقومی اسمبلی سے امریکی مخالف قراداد زیر غور ہے، پاکستان ،امریکہ کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہے، ایک دوسرے کے ساتھ مختلف معاملات پر رابطہ رکھتے ہیں،افغانستان کے اندر سے دہشتگردوں کی حمایت پر تحفظات ہیں ،پاکستان بلاکس کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، اکتوبر میںایس سی او سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاباہمی احترام کےساتھ تعلقات کے حامی ہیں، پاکستان ،روس کے درمیان مثبت تعلقات اور دونوں ممالک باہمی تعاون پر بات چیت کرتے ہیں، گزشتوں برسوں میں روس کے ساتھ تعاون بڑھا،پاکستان نے غزہ کے میڈیکل طالب علموں کو میڈیکل کالجز میں داخلے دینے کا فیصلہ کرلیا، طالب علم میڈیکل کالج میں میڈیکل کے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔