لاہور:(کورٹ رپورٹر) بیوروکریٹس ،ملٹری آفیشلز کو ٹیکس استثنیٰ دینے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔
شہری مشکور کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی ،ملٹری آفیشلز کوپراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنیٰ دیا گیا، آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں، ٹیکس سے استثنیٰ آئین کے آرٹیکل 2 کےخلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔
بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس استثنیٰ دینے کا اقدام چیلنج


















