اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے ایک کیس 155گھنٹے سنیں گے تو سپریم کورٹ چوک ہو جائے گی۔
این اے 154 لودھراں میں دوبارہ گنتی کیس پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی،وکیل شہزاد شوکت نے کہا جیت کا تناسب 6 ہزار سے زائد ووٹ کا تھا، 7 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے،جیت کا تناسب 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ گنتی کی جا سکتی ہے، آر او نے جواب میں کہا دوبارہ گنتی کی درخواست پر توجہ نہیں کر سکا،پی ٹی آئی وکیل نے کہا دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا پارلیمنٹ کے بنائے قوانین میں دوبارہ گنتی کا حق دیا گیا ،اختیار کو کیسے ختم کر سکتے ہیں، ہر کیس گھنٹوں سننا شروع کر دیں تو زیر التوا کیسز کی تعداد میں پہاڑ جتنا اضافہ ہو گا، سپریم کورٹ انتخابات پر کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کر رہی ہے، جب کیسز سماعت کےلئے مقرر ہوتے ہیں تو تیاری نہیں ہوتی، درخواست پر نمبرز تک درست نہیں لگائے گئے،عدالت نے این اے 154 لودھراں میں دوبارہ گنتی کیس پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔
ایک کیس 155گھنٹے سنا تو عدلیہ چوک ہو جائےگی،چیف جسٹس


















