عراقی نژاد امریکی خاتون زنوبیا جعفر مس عرب امریکہ 2024 منتخب

ایریزونا (مشرق نیوز) عراقی نژاد امریکی خاتون زنوبیا جعفر نے مِس عرب یو ایس اے 2024 کا مقابلہ جیت لیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر وہ بہت خوش دکھائی دیں، امریکی ریاست ایریزونا میں ان کی تاج پوشی کی گئی۔مقابلے میں مصر، شام اور دیگر ممالک کی خواتین بھی شریک تھیں۔عرب میڈیا کے مطابق زنوبیا جعفر امریکی ریاست مشی گن کی رہائشی ہیں۔ عراق کی جنگ سے فرار ہونے اور دو سال شام میں گزارنے کے بعد 90 کی دہائی کے آخر میں ان کا خاندان امریکہ آگیا، اس وقت زنوبیا جعفر بہت چھوٹی تھیں۔زنوبیا جعفر کا کہنا ہے کہ میں اپنی آواز کا استعمال ان لوگوں کیلئے کروں گی جنہیں پوری دنیا میں نہیں سنا جاتا، میں یہ نہیں بھولی کہ میں کون تھی اور میرا خاندان کہاں سے آیا۔