اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری کی قانون سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق انتخابات ترمیمی بل 2024ءکی منظوری کیلئے سینٹ کا اجلاس 4جولائی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی کلینڈر کے مطابق سینٹ اجلاس 8 جولائی کو شیڈول ہے، سینٹ اجلاس شیڈول سے پہلے طلب کیے جانے پر مشاورت جاری ہے،ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے 4 جولائی کو اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کردی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ سے انتخابات ترمیمی بل 2024ءکی منظوری لی جائے گی، بل کا مقصد ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونل کے رکن کے طور پر تقرری کا اہل بنانا ہے،سینٹ اجلاس میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کےخلاف قرارداد مذمت منظور کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔
الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری، جلد قانون سازی کیلئے اجلاس بلانے کی سمری ارسال


















