مارشل لا لگے تو امریکہ میں قراردادیں کیوں پیش نہ کی گئیں؟ ،جاوید لطیف

لاہور :(اپنے رپورٹر سے)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے امریکی قرارداد قابل مذمت ہے، ملک میں مارشل لا لگے تو امریکی کانگریس میں قراردادیں کیوں پیش نہ کی گئیں؟ ،لیاقت علی خان، ذوالفقار بھٹو اور نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا تب انسانی حقوق کیوں یاد نہ آئے؟۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،شام لبنان ،فلسطین پر بمباری کی گئی ،غزہ میں انسانی خون سے ہولی کھیلی گئی تو انسانی حقوق وہاں کیوں نہ یاد آئے،پاکستان ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو اس طرح کے لوگوں کو چھوڑ کر ملک میں انتشار کیوں پیدا کیا جاتا ہے،پاکستان کے ٹیک آف کرتے ہی قرارداد آگئی۔

لیگی رہنما نے کہابانی پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کر دی، پاکستان میں عدم استحکام کا ماحول بنایا گیا، کیا انتظار کر رہے ہیں 9اور 10مئی کا منصوبہ کوئی پھر سے بنائے،نواز شریف نے قومی مفاد میں پاکستان کے اندر ہونے والی بیرونی مداخلت پر پردہ ڈالے رکھا تو اب پردہ اٹھانا ہو گا۔