محسن نقوی کو سینٹ نشست سے نااہل قرار دینے کےلئے درخواست دائر

لاہور: (کورٹ رپورٹر) وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینٹ نشست سے نااہل قرار دینے کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیامحسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، سینٹ نشست کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے،آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ ہٹانے کا حکم دے۔