پاکپتن:ایم ایسDHQ ہسپتال کے روئیے کیخلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سراپا احتجاج

پاکپتن(اختر شاہ کھگہ)لیڈی ڈاکٹر کے تبادلے اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن کے رویہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کا شدید احتجاج ،ایم ایس کے تبادلے کا مطالبہ کردیا۔


لیڈی ڈاکٹر ثنا اکبر کے کے تبادلے اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف نرسز ڈاسپنسرز اور دیگر سٹاف نے او پی ڈی اور ایمر جنسی بند کر کے شدید احتجاج کیا اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مقررین نے کہا کہ ڈی ایچ کیو پاکپتن میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ایم ایس پاکپتن نے جارحانہ طور پر لیبر روم میں بغیر اجازت گھس کر دو۔

کنسلٹنٹس ڈاکٹر ثنا اکبر اور ڈاکٹر ریحانہ آصف کیساتھ بیڈ پر تکلیف میں مبتلا خواتین مریضوں کے سامنے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے وہاں موجود ڈاکٹرز اور نرسز کو ہراساں کیا جسکی مزاحمت کرنے پر ڈاکٹر ثنا اکبر کا فورا ٹرانسفر کر دیا گیا یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب اس شخص کی طرف سے ڈاکٹرز اور عملہ کے ساتھ اس طرح کا نازیبا اور اخلاق سے گرا ہوا رویہ اور گالم گلوچ دکھایا گیا، بلکہ بات بات پر تمام ڈاکٹرز اور عملہ کو ہراساں کرنا اور ٹرانسفر اور نوکری سے نکالے جانے کےکی دھمکی دینااس بددیانت شخص کا وطیرہ بن چکا ہے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف اس واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہیں، عرس کے دنوں میں ایسا بھونڈا اقدام کرنا عرس تقریبات کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

سی ای او ہیلتھ، ڈی سی پاکپتن، اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کرتے ہیں ٹرانسفر آرڈرز فورا کینسل کئے جائیں، ڈی ایچ کیو پاکپتن ریویمپنگ کے نام پر ہونے والی کرپشن کا فورا نوٹس لیا جائے، ایم ایس کا فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے اور اس کے ذہنی توازن کا معائنہ کروایا جائے لیڈی ڈاکٹر ثناءاکبر کا بلاجواز تبادلہ کیا گیا ہے، جب کہ ایم ایس پاکپتن کا رویہ بدتمیزی اور انتہائی شرمناک ہے اگر ایم ایس ڈی ایچ کیو پاکپتن کا تبادلہ نہ کیا گیا لیڈی ڈاکٹر ثناءاکبر کا تبادلہ نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔