شاہ محمود قریشی 9مئی کے 7مقدمات میں گناہ گار ،چالان جمع

لاہور: (کرائم رپورٹر)جے آئی ٹی نے 9مئی کے 7مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو گناہ گار قرار دیدیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متضاد بیانات ،شواہد کی بنا پر مجرم قراردیا،شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، جلاو گھیراو اور پر تشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی ، ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دےکر چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا۔