معیشت کی مکمل بحالی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہو گا:نواز شریف

لاہور(اپنے رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس پارٹی کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں ہوا، اجلاس میں سینئر لیگی رہنما شریک ہوئے،ن لیگ کے اجلاس کے دوران مرکزی رہنما رانا ثناءنے پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی،علاوہ ازیں اجلاس کے شرکا کو دہشت گردی کےخلاف شروع کیے گئے آپریشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی،سابق وزیر اعظم نے پارٹی قیادت کو سیاسی استحکام کےلئے کلیدی کردار پورے جوش و خروش سے ادا کرنے کی ہدایت کی،نواز شریف نے کہا قومی معیشت کی مکمل بحالی اور پوری قوم کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کےلئے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے مطابق مل جل کر کام کرنا ہوگا،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے۔