الہ آباد:(عنصر جاوید) ہاو¿س ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ثقلین عرف ثقلینی ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا گیا، 60 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد، ڈاکو گن پوائنٹ پر گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر ڈکیتیاں کرتے مزاحمت پر فائر مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے
،ڈی پی او عیسیٰ خاں کی ہدایت اور ڈی ایس پی رانا محمد زاہد کی نگرانی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کیا ایس ایچ او ارسلان احمد نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ تحصیل کے وفد کو بتایا کہ ہاو¿س ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ثقلین عرف ثقلینی ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار کر لئے ہیں ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 16 لاکھ روپے کی نقدی رقم، 18 تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان کل مالیتی 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں ملزمان دھالہ کلاں کے رہائشی ہیں جو رات کے وقت گھروں میں داخل یا روڈ بلاک کر کے وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے دوران تفتیش الہ آباد اور گردونواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ثقلین عرف ثقلینی گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
الہ آباد پولیس ان ایکشن، ثقلینی ڈکیت گینگ کے4ارکان گرفتار
















