بہاولپور:(قاسم بھٹی)بہاولپور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صفاتی ستھرائی کے دعوے ہوا میں مقبول کالونی میں سیوریج سسٹم ناکارہ،گندگی اور آلائشوں کے ڈھیر، بدبو سے لوگوں کا جینا محال،گندگی اور تعفن سے اہل علاقہ میں ملیریا،ڈینگئی اور ہیضہ جیسی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔
بہاولپور مقبول کالونی میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے گلی کوچوں میں گندا پانی پھیلنے سے بیماریاں پھیلنے لگی۔شہر اور چکوک کو صاف رکھنے کے دعوے اخبار اور اشتہار کی حد تک محدود۔مقبول کالونی اقلیتی گلی گندا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا لوگوں کا گزرنا مشکل ہی نہیں ناممکن۔گندگی اور بدبو کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے اور آنے جانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے جسکی متعدد درخواستیں کمشنر بہاولپوراورمیونسپل کارپوریشن آفیسر و عملہ کودیں لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی۔سیوریج سسٹم عرصہ دراز سے بند ہے اور نکاسی آب کا کوئی نظام نہ ہے اعلیٰ افسران فوری طور پر سیوریج کے نظام کو درست کرنے کیلئے کارروائی فرمائیں تاکہ ڈینگی اور متعدد بیماریوں کی روم تھام ہوسکے۔
شام ہوتے ہی مقبول کالونی میں مچھروں کی بھرمار ہوتی ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو بیماریاں ہورہی ہیں۔گٹروں کے ابلتے ہوئے پانی سے لوگوں کا گزرنا مشکل ہوچکا ہے مگر اعلیٰ افسران میونسپل کارپوریشن کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔کبھی عملہ کمی اور کبھی بجٹ نہ ہونے کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔مقبول کالونی کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی،کمشنر بہاولپور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اگر فوری طور پر ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا ہم روڈ بلاک کرنے اور دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
بہاولپور: مقبول کالونی میں سیوریج سسٹم تباہ، آلودہ پانی سے سانس لینا محال
















