ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بارباڈوس:( ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

امریکہ کی ٹیم 128 رنز بناکر اننگز کے آخری اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 129 رنز کا ہدف مکمل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔

شائی ہوپ 82 اور نکولس پورن 27رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔