ٹی20ورلڈکپ ،جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پچھاڑ دیا

سینٹ لوشیا (مشرق نیوز)ٹی20ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پچھاڑ دیا۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک 38 گیندوں پر 65 رنز بناکر نمایاں رہے،ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر 3 وکٹیں ،معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

164 رنز کے تعاقب میں ہیری بروک اور لیونگسٹن کی شاندار بیٹنگ رائیگاں گئی،انگلش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز تک محدو د رہی،افریقہ کی جانب سے رباڈا ،مہاراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔