مذاکراتی بیٹھک بے نتیجہ،پیپلز پارٹی اپنے مطالبات پر بضد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مذاکراتی بیٹھک بے نتیجہ،پیپلز پارٹی اپنے مطالبات پر بضد،بات چیت کادوسرا دور آئندہ ایک 2روز میں رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

ن لیگ،پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے ہونے والے طویل اجلاس میںپیپلزپارٹی کے مطالبات کا شق وارجائزہ لیا گیا،اجلاس تقریباً 4 گھنٹے جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی مطالبات تسلیم کرنے کےلئے ڈٹ گئی، ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی نے صوبائی حکومت اور قائد نواز شریف سے بھی بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرا دی،مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا دور آئندہ ایک 2 روز میں رکھنے پر اتفاق ہو گیا۔

لیگی ذرائع نے کہاپیپلزپارٹی کے مطالبات و تحفظات کا شق وار جائزہ لیا ،جلد تحفظات دور کردیئے جائیں گے،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات، ہسپتال اور سکولز کی تعمیر کےلئے تعاون کی خواہش مند ہے،جنوبی پنجاب میں انتظامی اختیارات بھی مانگ لیے۔