لاہور: (کورٹ رپورٹر)جج ہراساں کیس میں پولیس افسروں کو توہین عدالت کے شوکاز ، لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنایا ،پولیس افسروں کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کر دیئے۔
لاہور ہائی کورٹ نے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کرکے 27 جون تک وضاحت طلب کرلی ،عدالت نے کیس آئندہ سماعت کےلئے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دےدیا، لاہور ہائی کورٹ نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بنچ میں بھجوانے کا بھی حکم دے دیا۔
جج ہراساں کیس: پولیس افسروں کو توہین عدالت کے شوکاز


















