سپریم کورٹ میں تعینات ہائیکورٹ ججز کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور: (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ میں تقرر کردہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رسمی الوداعی تقریب ہائی کورٹ کے ججز لاونج میں ہوئی،تقریب میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم سمیت لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر تعینات تمام ججز نے شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز پر فرائض انجام دینے والے ججز بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شریک تھے،رسمی الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو گلدستہ پیش کر کے رخصت کیا گیا۔