پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے پیپلز پارٹی حکومت کاحصہ نہیں بنے گی،بجٹ آئی ایم ایف کا ہے، قرض لیتے ہیں تو باتیں ماننی پڑتی ہیں، حکومت نے کوشش کی اچھا بجٹ دے،وزیر اعظم کا کہنا خوش آئند آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاوزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عید پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی اب بہت لیٹ ہو گیا ، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں،اپوزیشن کا کام حکومت پر دباو¿ ڈالنا ہے،اپوزیشن باجے بجا کر واک آو¿ٹ کرے گی، بجٹ حکومت منظور کرا لے گی،گورنر کے پی نے کہابجٹ پر پیپلز پارٹی ، حکومت میں مذاکرات جاری ہیں اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بجٹ کی منظوری میں ساتھ دیں گے۔
پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، فیصل کریم کنڈی
















