لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) ہماری عید ہمارے مریضوں کے ساتھ چھٹیاں منسوخ، عید تعطیلات پر ڈاکٹرز نرسز پیرا میڈیکل سٹاف اور ہسپتال کا دیگر عملہ فرض کی ادائیگی پر مامور ہوگا ،جاری کردہ ڈیوٹی روسٹر پر تمام سٹاف اپنے فرائض منصبی نبھانے کیلئے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے ۔ ہسپتال کے کسی ملازم کو چھٹی کی اجازت نہیںجبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں جنرل ہسپتال کے تمام سینئرز ڈاکٹرز کوآن کال رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کی تعطیلات ہسپتال میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسنگ سٹاف زیر علاج مریضوں کوطبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے جاری کردہ روسٹر کے مطابق جنرل ہسپتال میں تمام عملہ کو ڈیوٹی سونپ دی گئی ہیں جس پر کسی بھی قسم کی کوئی بھی رعایت نہیں، ہسپتال کی ایمرجنسی اور تمام شعبہ جات اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ۔ ایمرجنسی یونٹ اور دیگر شعبہ جات کے ہیڈز کو بھی خصوصی طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ عید تعطیلات میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک لمحہ کی بھی تاخیر پر کوئی سمجھوتا ناقابل قبول نہیں اور جبکہ اس کے علاوہ عید کے تینوں روز الحمداللہ میرا آفس کھلا رہیگا اور میرے خصوصی دوروں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کو مہیا کی جانے والی سہولیات کو باقاعدہ چیک کیا جائیگا ۔
جنرل میں سٹاف کی چھٹیاں منسوخ، مریضوں کی خدمت فرض منصبی ہے :پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین


















