پی ٹی آئی کاعمران کی رہائی کیلئے ملک گیراحتجاج کا فیصلہ

پشاور :(بیورورپورٹ) بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ، احتجاج میں جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی،ظاہر شاہ طورو نے کہا آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا۔