کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا کپتان بابر اعظم و دیگر ٹیم اراکین کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کےخلاف بھی مقدمہ درج کیاجائے،عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے 21جون تک رپورٹ طلب کرلی۔