جہلم:(بیورورپورٹ) منشیات سمگلروں کی فائرنگ،اے این ایف کے 2جوانوں سے3 افراد شہید ہو گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے گاڑی روکنے کی بجائے بھگادی،تعاقب کے دوران ملزموں نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی،اے این ایف کے 2 جوان اور شہری شہید ہو گیا،شہادت پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور لانس نائیک مظہر شامل ہیں،ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
منشیات سمگلروں کی فائرنگ،ANFجوانوں سمیت 3 شہید
















