سرگودھا(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسپوزل کی صفائی کے دوران کنویں کی زہریلی گیس سے 3 سنٹری ورکرز ہلاک اور ایک کی حالت تشویشناک ہے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہلاک ہونیوالوں نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے سپرد کر دی گئیں۔ حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال میں سٹیلائٹ ٹاو¿ن کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 4 سینٹری ورکر 36 سالہ عرفان مسیح، 28 سالہ بابر مسیح،28 سالہ نعیم مسیح،32 سالہ رتن مسیح بے ہوش ہو کر گر پڑے جس کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کر کے سینٹری ورکرز کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن 2سینٹری ورکرز المصطفیٰ ٹاون کا 32 سالہ رتن مسیح اور سلیمان پورہ کا 28 سالہ بابر مسیح اور 36 سالہ عرفان مسیح ہلاک ہوگئے اور چوتھے بے ہوش نعیم مسیح کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فوری طبی امداد دیکر تشویشناک حالت میں بھلوال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا اور ہلاک ہونیوالوں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے سپرد کر دی گئیں۔ دوسری طرف صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے تین سنٹری ورکرز کے ہلاک اور ایک کی حالت نازک ہونے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور پسماندہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اورنگزیب حیدر خان سے ٹیلیفونک رابطہ میں رپورٹ طلب کر کے حادثہ کی مکمل شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ بچ جانیوالے مزدور کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں مزدور کی جان بچانے کی کوشش کی جائے۔ علاوہ ازیں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بھی واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا ہے جن کی خود تعزیت کیلئے آمد متوقع ہے۔
سرگودھا: کنوئیں کی صفائی کرتے زہریلی گیس سے 3 ورکرز ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک
















