نیویارک (مشرق نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک میں اپنے گروپ کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کے حتمی 11 کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے تاحال اطلاعات کے مطابق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راونڈر اور دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔ 33 سال کے افتخار احمد نے 66 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 55 اننگز میں 14 بار ناٹ آو¿ٹ رہتے ہوئے 24.34 کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 998 رنز بنا رکھے ہیں۔ افتخار احمد ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکہ کے خلاف 18 اور نیویارک میں بھارت کے خلاف صرف 5 رنز سکور کرسکے تھے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی جگہ کپتان بابر اعظم صائم ایوب کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ انتظامیہ گراونڈ پہنچ کر کریگی۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اب تک 2 میچ کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں امریکہ اور دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کینیڈا کیخلاف میچ میں افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
















