نیویارک (مشرق نیوز) روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔ دونوں ٹیمیں آج نیویارک کے نساو کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی تاہم میچ سے قبل لیگ سپنر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور انکی بھارت کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لیگ سپنر پریکٹس سیشن کے دوران کمر درد میں مبتلا ہوگئے تھے۔
پاکستان، بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا، شاداب ان فٹ، میچ میں شرکت مشکوک

















