کراچی(بیورورپورٹ) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے بحرہند میں جاپان اورسپین کے بحری جہازوں کےساتھ مشترکہ مشقیں کیں،پاک بحریہ کے پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کےدوران جاپان میری ٹائم ڈیفنس فورس کے جہاز ”سازا “ کےساتھ بحری مشق کیں،اس دوران پاک بحریہ کے جہازپی این ایس اصلت سپین کے بحری جہازایس پی ایس کینارس کے ساتھ بحری مشق میں شامل رہے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں کامقصد خطے میں موجود بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے،پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کےلئے مشترکہ کاوشوں پر یقین رکھتی ہے،پاک بحریہ کا عالمی بحری افواج کےساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہرہے۔
پی این ایس اصلت کی بحرہند میں جاپان ،سپین کےساتھ مشترکہ مشقیں


















