ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گا
نیویارک (مشرق نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کوآئی سی سی ورلڈکپ میں امریکہ کے خلاف شکست کا سامنا کر نا پڑا ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں نوآموز امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دےدی جس کے باعث پاکستانی ٹیم پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اب پاکستانی ٹیم دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نو جوان کو نیویارک میں کھیلا جائیگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا ۔

















