FDA کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان قبضے میں لے لیا

فیصل آباد: (بیورو روپورٹ) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چودھری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے۔

ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈجکوٹ اور ارشد مارکیٹ جھنگ بازار سے عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کردیا اور تجاوزات میں استعمال ہوئے والا سامان و میٹریل قبضہ میں لے کر قصوروار دکانداروں کےخلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔

سٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے فیلڈ میں انسپکشن کی تو بعض دکانداروں نے ڈجکوٹ روڈ، ارشد مارکیٹ اور حسین مارکیٹ جھنگ بازار میں عارضی و پختہ تجاوزات قائم کرکے سرکاری جگہ پر قبضہ اور عوامی گزرگاہوں کو روک رکھا تھا جن کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کرکے سامان قبضہ میں لے لیا اور قصوروار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔