اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان،اٹلی نے غیر قانونی تارکین وطن و انسانی سمگلنگ کیخلاف مربوط اور موثر لائحہ عمل پر اتفاق کرلیا۔
وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی ،وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک نے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی ،غیر قانونی تارکین وطن و انسانی سمگلنگ کیخلاف مربوط اور موثر لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق انسداد منشیات ،بارڈر سکیورٹی کےلئے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں گے،مشترکہ طور پر قریبی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی میں 146 پاکستانی قیدیوں پر بات کی ،42 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا،محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہامضبوط باہمی اشتراک کار انسانی سمگلنگ روکنے، انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کےلئے مددگار ثابت ہو گا،انسانی سمگلنگ ، ڈرگ مافیا کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















