ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم آل راونڈر عماد وسیم زخمی

ڈیلاس (مشرق نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امریکہ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آل راونڈر عماد وسیم سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں، وہ امریکہ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ کپتان نے کہا کہ آل راونڈر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ میگا ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر کوئی جلد بازی نہیں کرسکتے، عماد ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ خواہش ہے کہ جلد انجری سے مکمل صحت یاب ہوجائیںاسلئے فوری کھلانے کا رسک نہیں لے رہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کل 6 جون کو امریکہ کیخلاف میدان میں اتریگی۔