نیویارک (مشرق نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق کر دی گئی۔ نساو کاونٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کیلئے اضافی سکیورٹی ہو گی، نساوکاونٹی ہر لحاظ سے تیار ہو گی، پراعتماد ہیں کچھ بھی نہیں ہو گا۔ بروس بلیک مین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہے اور اس دن اضافی سکیورٹی ہو گی، ہمارا اپنا نساو کاونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ ہے جو بڑے ایونٹس کا انتظام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیویارک، سٹیٹ پارک پولیس ایف بی آئی، پورٹ اتھارٹی پولیس اور ایم ٹی اے پولیس ہے، رضا کار فائر فائٹرز نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو نساو کاونٹی انٹرنیشنل سٹیڈیم نیو یارک میں شیڈول ہے۔
ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں دہشت گرد حملے کا خدشہ، اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق
















