ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس کی کاشت یقینی بنائیں،کسانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کیلئے نمبرداروں کے تعاون سے فارمرز میٹنگز بھی منعقد کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ڈویژن بھر میں کپاس کی اب تک کی کاشت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر صائمہ علی ،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور ڈائریکٹر زراعت شہباز اختر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے کسانوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام زمینداروں کو نہری پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ٹیل کے کسانوں کو پانی کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔انہو ںنے ڈویژن بھر میں کپاس کی بوائی کی جاننے والی فصل پر مختلف قسم کی بیماریوں کے حوالے سے کسانوں کو بیماریوں سے بچنے کے حوالے سے اگاہی مہم کو جاری اور تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔قبل ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید سے پراپرٹی ڈیلرز اور ڈیویلپزر اسوسی ایشن کی ملاقات ہوئی جس میں پراپرٹی ڈیلرز نے رجسٹری بارے۔غیر قانونی کالونی بین اور دیگر مسائل پر بات کی۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔دوسری طرف کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہری آبادی میں جانور رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن کو تمام جانوروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،علامہ اقبال روڈ پر ٹف ٹائل ، سلپ روڈز، زیبراکراسنگ اور سائن پورڈ کا کام اور دوسرے کام جلد مکمل کئے جائیں،یہ بات انہو ںنے پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد،سٹی منیجر پسپ اسجد علی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے فرید ٹاو¿ن روڈ پر جاری سیوریج پائپ لائن ڈالنے کے بعد بیک فیلنگ کی سست روی پر تحفظات کا اظہار کیا۔سٹی منیجر پسپ اسجد علی نے بتایا کہ فریدٹاﺅن روڈ پر 480 میں 354 پائپ ڈالے جا چکے ہیں جو آئندہ ہفتے کالج چوک تک مکمل کر لی جائیگی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے مڈھالی روڈ کی کارپٹ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کوسفرکے دوران آنے والی مشکلات کو جلد از جلد ختم کیا جاسکے ۔
محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کپاس کی زیادہ رقبے پر کاشت یقینی بنائیں :کمشنر ساہیوال
















