مشن ورلڈکپ ،ویسٹ انڈیز کافاتحانہ آغاز،پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

گیانا (ایم این پی)مشن ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کافاتحانہ آغاز،پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ٹی 20ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، سیس باو 50 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز نے ہدف19ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،راسٹن چیز نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔