ٹوئٹ پر سیریس انکوائری ، پابندی پر کابینہ میں ڈسکشن نہیں ہوئی، عطاءتارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے ٹوئٹ پر سیریس انکوائری ہورہی ہے، پابندی پر کابینہ میں ڈسکشن نہیں ہوئی،ملکی سالمیت پر حملہ کرنے کے بیان کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، نوازشریف نے کبھی پاکستان کےخلاف بات نہیں کی، فضل الرحمن کا بیان ابھی دیکھا نہیں، جائزہ لوں گا۔

عطا تار ڑ نے کہاکسی کو بھی پاکستان کےخلاف بات نہیں کرنی چاہئے، کبھی نہیں کہا اقتدارمیں نہ رہے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا، آزاد گروپ بنا کر سنی اتحاد کونسل والے مخصوص نشستیں نہیں لے سکتے،سنی اتحاد کونسل نے لسٹ ہی نہیں دی، مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ اگلی پیشی میں فارم 45 جمع ہوجائیں گے، اپنے کیس کا دفاع بھی کریں گے۔