عمران خان9مئی کے مزید2مقدمات میں بری،بیٹوں سے بات کرانے کاحکم

اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور:(بیورورپورٹ)عدم شواہد،سابق وزیراعظم عمران خان9مئی کے مزید2مقدمات میں بری،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے ناکافی شواہد پر ملزم کو مقدمات سے بری کیا۔

عمران خان پر تھانہ شہزاد ٹاون میں 2مقدمات درج تھے۔

دریں اثنا انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور خون کے نمونے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لینے کا حکم جاری کردیا،فیصلہ جج ملک اعجاز آصف نے سنایا،عدالت نے بشریٰ سے ملاقات کی درخواست پر عمران خان کو ہدایت دی متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

دوسری جانب پشاور میں 9 مئی کو پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے نامزد 42 ملزموں کو ڈسچارج کر دیا،اے ٹی سی جج سید اصغر علی شاہ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمے میں نامزد صوبائی وزیر عدنان قادری کا عبوری چالان جمع کرانے کا حکم دےدیا، عدالت نے ریمارکس دئیے ڈسچارج کیے گئے ملزموں کےخلاف ٹھوس شواہد نہیں ، مقدمے میں نامزد 6 مفرور ملزموں کاحتمی فیصلہ جاری کریں گے، صوبائی وزیر عدنان قادری کا چالان آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔