پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے اپنا حق آزادی کی طرح لیں گے،عمران کو رہاکرانا فرض ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنا حق اسی طرح لیں گے جس طرح انگریزوں سے آزادی لی تھی،عوام میری ٹیم بنیں اور علاقوں میں ہونےوالے ترقیاتی کاموں پر کڑی نظر رکھیں، اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد و بدعنوانی کےخلاف ساتھ دیں،سرکاری محکمے عوامی ٹیکس کے پیسوں سے چلتے ہیں، سرکاری حکام کو عوامی ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ ملتی ہے، سرکاری حکام عوام کی خدمت کریں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاسرکاری حکام روایتی انداز سے ہٹ کر کام کریں اور عوام کے فوری نوعیت کے مسائل بروقت حل کریں،عوام غلط کاموں کی نشان دہی کریں ،بھر پور کارروائی کریں گے،وفاق سے صوبے کے حقوق کی بات سر اٹھا کر کرتے ہیں کیونکہ فارم 45 والے ہیں،علی امین گنڈاپور نے کہا ہر قسم کے ترقیاتی کام ہوں گے لیکن اصل مقصد حقیقی آزادی ہے، عمران خان نسلوں کےلئے جیل میں ہیں، رہائی فرض ہے،بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں ، فوری رہا کیا جائے، عمران خان کی رہائی تک جدو جہد جاری رہے گی۔
اپنا حق آزادی کی طرح لیں گے،عمران کو رہاکرانا فرض ہے،علی امین گنڈا پور
















