پیر پگاڑا اور فضل الرحمن نے عام انتخابات کو مسترد کردیا

کراچی: (بیورورپورٹ) پیر پگاڑا اور فضل الرحمن نے عام انتخابات کو مسترد کردیا۔

حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت شاہ پیر پگاڑا سے جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے ملاقات کی،ملاقات پیر پگاڑا کی رہائشگاہ پر ہوئی،ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر پگاڑا اور فضل الرحمن نے انتخابات کومسترد کرتے ہوئے اتفاق کیا جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بٹھائے جانے والے ملکی معیشت نہیں سدھار سکتے۔