بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مودی، دھونی، ٹنڈولکر کی جعلی درخواستیں موصول

ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر، مہندرا سنگھ دھونی، وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی نامور افراد کی جانب سے جعلی درخواستیں جمع کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے 3 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں کئی معروف افراد بھی شامل ہیں، جن کے نام سے جعلی ای میلز کی گئی ہیں۔ کوچنگ کیلئے موصول ہونے والی جعلی ای میلز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، بھارتی سیاستدان امت شاہ، لیجنڈری سچن ٹنڈولکر اور مہندرا سنگھ دھونی کے علاوہ متعدد نام شامل ہیں۔