نیویارک (مشرق نیوز) امریکہ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ بنگلہ دیش نے امریکہ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم امریکہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ پریری میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 104 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے 105 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کرلیا لیکن 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز امریکہ سے ہار گیا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 6 رنز سے ہرایا تھا۔
امریکہ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی

















